ابنا: رپورٹ کے مطابق مشرقي يوکرين ميں جنگ بندي کي مدت پير کي رات تک بڑھاديئے جانے کے باوجود مخالفين نے کہا ہے کہ کوئي بھي مذاکرہ کرنے سے پہلے ان علاقوں سے يوکرين کے فوجيوں کا انخلاء لازمي شرط ہے-يوکرين کي فوج نے ايسي تصويريں جاري کي ہيں جن ميں کراماتورسک کے اطراف ميں واقع چيک پوسٹ پر مخالفين کي جانب سے حملہ دکھلايا گيا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق يوکرين کي حکومت نے مخالفين سے تين سرحدي چيک پوسٹيں خالي کرنےکي درخواست کي ہے جسے مخالفين نے مسترد کرديا ہے -لوہانسک کے ايک مقامي عہديدار نے کہا ہے کہ مخالفين کے موقف ميں کوئي تبديلي نہيں آنے والي ہے -انہوں نے کہا کہ ہم کبھي بھي ان چيک پوسٹوں کو حکومت کے حوالے نہيں کريں گے -مشرقي يوکرين ميں جنگ بندي کا عمل بہت کمزور ہے اور کسي بھي وقت اس کے ٹوٹنے کے امکانات موجود ہيں -
رپورٹ کے مطابق مخالفين نے اسي کے ساتھ يورپ کي سلامتي اور تعاون تنظيم کے مبصرين کو علاقے ميں آنے کي اجازت دے دي ہے تاکہ جنگ کے نتيجے ميں بے گھر ہونے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا جاسکے -واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ايک لاکھ دس ہزار افراد جنگ زدہ علاقوں سے سرحد پارکرکے روس کے علاقوں ميں داخل ہوئے ہيں۔
.......
/169